یوٹیوب ’شارٹس‘ کیلئے ویڈیوز بنائیں اور ڈالر کمائیں

858

نیویارک: معروف وڈیو سٹریمنگ سائٹ یوٹیوب نے اپنی مختصر وڈیو فیچر ’شارٹس‘ کا استعمال کرنے والوں کو معاوضہ دینا شروع کر دیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوٹیوب شارٹس ٹک ٹاک کی طرح کا ایک پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین سائونڈ اور میوزک کے ساتھ 60 سیکنڈ کے دورانیے کی مختصر وڈیو بنا سکتے ہیں۔

یوٹیوب ہر مہینے ان کئی ہزار تخلیق کاروں سے خود رابطہ کرے گا جن کے شارٹس زیادہ مقبول ہوں گے، انہیں ان کی کمائی ہوئی رقم سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یوٹیوب کی جانب سے مختصر دورانیے کے فیچر کے لیے 10 کروڑ ڈالر کے ’کریئٹر فنڈ‘ کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نوجوان تخلیق کاروں کی توجہ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوئے ہیں۔

سب سے پہلے مختصر دورانیے کی وڈیو بنانے کا ٹرینڈ ٹک ٹاک ایپ نے پیش کیا تھا جس کے بعد فیس بک کی زیرِ ملکیت انسٹاگرام نے مختصر وڈیوز بنانے کا فیچر ’ریلز‘ کے نام سے متعارف کرایا اور سنیپ چیٹ نے سپاٹ لائٹ فیچر متعارف کرایا۔

یوٹیوب کے شارٹس فنڈ سے رقم انہیں ملے گی جو اوریجنل مواد تیار کریں گے۔ دوسرے چینلز یا سوشل پلیٹ فارمز کی ویڈیوز کو نئے سرے سے اپ لوڈ کرنے والوں کو ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

انسٹاگرام کی جانب سے ٹک ٹاک کے مقابلے کے لیے متعارف کردہ فیچر ’ریلز‘ کو کچھ ایسے ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ویڈیوز بنانے والے جو مواد ٹک ٹاک کے لیے تیار کرتے ہیں، اسے ہی ریلز پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں، اب انسٹاگرام نے اپنے الگورتھم میں تبدیلی لا کر ری سائیکل مواد کو ڈاؤن رینک کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق ہر ماہ بونس کے تعین کے لیے صرف اسی ماہ اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز ہی نہیں بلکہ چینل پر موجود تمام نئی اور پرانی ویڈیوز کے ویوز کو پرکھا جائے گا۔ چینل کے لیے لازم ہے کہ اس نے گزشتہ 180 روز میں کم از کم ایک ’شارٹ‘ اپ لوڈ کی ہو اور یوٹیوب کی کیمونٹی گائیڈلائنز، کاپی رائٹ قوانین اور مونیٹائزیشن پالیسز کا دھیان رکھا ہو۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here