جون میں 2504 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 913 ہو گئی

جون میں کنسٹرکشن اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی 474، ٹریڈنگ سیکٹر کی 382، آئی ٹی سیکٹر کی 275، سروسز سیکٹر کی 216، ای کامرس کے شعبہ کی 129 اور بیوریجز کے شعبہ میں 105 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں

1043

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں جون 2021ء کے دوران 2 ہزار 504 نئی کمپنیاں کی رجسٹرڈ ہوئیں جو جون 2020ء کے مقابلے میں 63 فیصد زیادہ ہیں۔

30 جون 2021ء کو اختتام پذیر ہونے والے مالی سال کے دوران سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 913 تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق جون 2021ء کے دوران 99 فیصد نئی کمپنیوں آن لائن رجسٹرڈ کی گئی ہیں جبکہ رجسٹریشن کے خواہشمند 45 فیصد کمپنیوں کو ایک ہی دن میں رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کر دیئے گئے۔ سمندر پار مقیم افراد کی 203 کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے:

ایس ای سی پی: کمپنیوں کی براہ راست لسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ

ایس ای سی پی: صوبائی محکموں کیساتھ ملکر مشترکہ ڈیجیٹل رجسٹریشن کا طریقہ کار متعارف

ایس ای سی پی: خواتین کی مالیاتی شمولیت کے فروغ کیلئے جینڈر بانڈز کے اجراء کی گائیڈ لائنز جاری

ایس ای سی پی کے مطابق جون 2021ء کے دوران رجسٹر کی گئی نئی کمپنیوں میں سے 65 فیصد کمپنیوں کی بطور پرائیویٹ لمیٹڈ رجسٹریشن کی گئی جبکہ 31 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں اور 4 فیصد کمپنیوں کی بطور پبلک ان لسٹڈ کمپنی نان فار پرافٹ ایسوسی ایشن، غیر ملکی اور لسٹڈ لائیبیلیٹی پارٹنرشپ (ایل ایل پی) کے طور پر رجسٹریشن کی گئی ہے۔

دوسری جانب سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے جون 2021 کے دوران کنسٹرکشن اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی 474 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی۔

ٹریڈنگ سیکٹر کی 382 اور آئی ٹی سیکٹر 275 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے، سروسز سیکٹر کی 216 ، ای کامرس کے شعبہ کی 129 اور بیوریجز کے شعبہ میں 105 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here