ایس ای سی پی: صوبائی محکموں کیساتھ ملکر مشترکہ ڈیجیٹل رجسٹریشن کا طریقہ کار متعارف

506

لاہور: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے صوبائی محکموں کے اشتراک سے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی۔

ایس ای سی پی نے یہ سہولت شہریوں کی دفاتر میں موجودگی کم سے کم کرنے کیلئے متعارف کرائی ہے تاکہ صارف اپنی کمپنی کی رجسٹریشن کیلئے دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے آن لائن سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اس اقدام سے کاروبار شروع کرنے کے مجموعی وقت میں کمی لائی جا سکے گی، جو پاکستان کے کاروباری آسانی کے انڈیکس پر مثبت اثر ڈالے گا۔

صوبائی محکموں کے اشتراک سے مشترکہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ایس ای سی پی کی ای سروسز اور ‘سنگل ونڈو’ کے ذریعے جاری کیا جائے گا اور پھر بیک وقت کمپنی کی ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کے دوران ہی اسے صوبائی محکموں کے ساتھ بھی رجسٹر کیا جائے گا۔

جن محکموں نے ایس ای سی کے ساتھ اشتراک کیا ہے ان میں پنجاب اپمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن، سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن، سندھ اور پنجاب کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔

مشترکہ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ  کی خاص بات یہ ہے کہ ایک ہائپرلنک اور کیو آر کوڈ کے ذریعے کمپنی کی رجسٹریشن کے سٹیٹس کی فوری تصدیق ہو جائے گی، ایس ای سی پی نے ماضی میں اپنے سسٹم کو ایف بی آر، ای او بی آئی اور بی او آئی کے ساتھ منسلک بھی کیا۔

ایس ای سی پی کی طرف سے مشترکہ الیکٹرانک سرٹیفکیٹ کا آغاز ملک میں ریگولیٹری اور آٹومیشن کی طرف مزید ایک اچھا اقدام ہے جو کاروبار دوست ماحول کے فروغ اور پاکستان میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی شرح مزید اضافہ کرے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here