پی آئی اے کا عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر عراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

838

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر زائرین کی سہولت کیلئے عراق کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

سوموار کو قومی ایئر لائن کے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے زائرین کی سہولت کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے نجف کیلئے براہ راست پروازیں چلائے گی۔

11 اگست کے بعد 11 پروازیں زائرین کو لے کے نجف اشرف پہنچیں گی جبکہ زائرین کی واپسی کا آپریشن 21 اگست سے ترتیب دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق زائرین کے لئے کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے پرکشش کرایہ متعارف کرا دیا گیا ہے، عاشورہ پر پاکستان سے براہ راست پروازوں کا مطالبہ ایک عرصے سے کیا جا رہا تھا جو اب پورا کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئر مارشل ارشد ملک  نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے کہ وہ تمام مذہبی مواقع پر خصوصی پروازیں چلاتی ہے، عاشور محرم الحرام کے موقع پر زائرین کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جا رہی ہیں کہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here