وبا کے باوجود اٹلی کیساتھ  پاکستان کی تجارت 300 ملین ڈالر سرپلس

پاکستان 2022ء کیلئے اطالوی سیزنل ورک ویزا میں شامل، 37.4 فیصد شیئر کیساتھ رائس مارکیٹ لیڈر کی حیثیت سے پوزیشن برقرار، اٹلی کو برآمدات 78 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں

807

اسلام آباد: اٹلی میں متعین پاکستان کے سفیر جوہر سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان نے مالی سال21-2020ء میں اٹلی کے ساتھ 300 ملین ڈالر سرپلس تجارت کی ہے جو مالی سال 20-2019ء کے مقابلے میں 49 فیصد زیادہ ہے۔

روم سے میڈیا کے ساتھ ورچوئلی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ مالی سال 2020-21ء میں اٹلی میں پاکستان کی برآمدات مجموعی طور پر 78 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر یورپی یونین ممالک سے اطالوی درآمدات میں 14 فیصد کمی واقع ہوئی تاہم  کوویڈ-19 کے دوران بھی پاکستان کی اٹلی کے ساتھ تجارت اور برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں سفیر نے بتایا کہ یورپی یونین اور اطالوی مارکیٹ میں باسمتی چاول کے حقوق پر بھارتی دعوئوں کے باوجود پاکستان نے 37.4 فیصد شیئر کیساتھ رائس مارکیٹ کے لیڈر کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھی جبکہ بھارت نے صرف 12 شئیر حاصل کر سکا۔

یہ بھی پڑھیے:

ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ٹی برآمدات 2  ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

رواں سال برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 25.3 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں

اٹلی کا گلگت بلتستان میں قیمتی پتھروں سے متعلق تربیتی ادارہ قائم کرنے کا عندیہ

انہوں نے بتایا کہ اٹلی میں یورپی یونین کے ممالک میں سب سے زیادہ پاکستانی تارکین وطن مقیم ہیں، مالی سال 21-2020ء میں اٹلی سے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات 60 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو مالی سال 20-2019ء کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہیں۔ امید ہے کہ ترسیلات زر میں یہ اضافہ رواں مالی سال 22-2021ء میں بھی جاری رہے گا۔

جوہر سلیم نے کہا کہ اٹلی اور پاکستان نے ورکرز معاہدے پر بات چیت کے لئے اصولی اتفاق کیا ہے جس سے پاکستان کو اطالوی لیبر مارکیٹ تک جامع رسائی ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو 2022ء کے لئے اطالوی سیزنل ورک ویزا میں شامل کیا گیا ہے جو زراعت اور خدمات کے شعبے میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کے لئے بے شمار مواقع فراہم کرے گا۔

پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ اطالوی کمپنیاں توانائی، فوڈ پروسیسنگ، چمڑہ، ٹیکسٹائل، تعمیرات اور فرنشننگ میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشن پاکستان میں اطالوی سرمایہ کاری کے لئے جوائنٹ وینچر کو فروغ دے رہا ہے جس سے کاروبار میں ٹیکنالوجی اور مہارت کی منتقلی میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here