فیس بک کا خصوصی کانٹنٹ تخلیق کرنے والوں کیلئے ایک ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان

انسٹاگرام اور فیس بک پر زیادہ فالورز رکھنے والے صارفین کو ان کے کانٹنٹ کے بدلے فیس بک ادائیگی کرے گی، مارک زکر برگ کے مطابق اس اقدام کا مقصد فیس بک کو لاکھوں تخلیق کاروں کے روزگار کا بہترین پلیٹ فارم بنانا ہے

786

کیلی فورنیا: فیس بک نے خصوصی مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے ایک ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق فیس بک ایک ایسا پروگرام تشکیل دے رہا ہے جس کے تحت 2022ء کے آخر تک فیس بک اور انسٹاگرام کے لیے خصوصی مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے ایک ارب ڈالر مختص کیے جائیں گے۔

فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد فیس بک کو لاکھوں تخلیق کاروں کے روزگار کا بہترین پلیٹ فارم بنانا ہے۔

ادارے کی جانب سے یہ اقدام انفلوئنسرز یعنی انسٹاگرام اور فیس بک پر ہزاروں یا لاکھوں کی تعداد میں فالورز رکھنے والے صارفین کے لیے ہے یا پھر اُن مشہور شخصیات کے لیے ہو گا جو اپنے سوشل نیٹ ورک کے ذریعے دوسروں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہ ایسے افراد کو اپنی جانب راغب کرنے کی وسیع تر کاوشوں کا ایک حصہ ہو گا۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالر کی رقم کو ہر قسم کے تخلیق کاروں کے لئے مختص کیا جائے گا خصوصاََ وہ جو فیس بک پر اصل مواد ڈالتے ہیں۔

ابتدائی طور پر یہ رقم تخلیق کاروں کو صرف کمپنی کی جانب سے خصوصی دعوت نامے کی بنیاد پر دستیاب ہو گی جبکہ پیسہ کمانے کے مزید آپشنز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ سال کے آخر میں مزید تخلیق کاروں تک رسائی یقینی بنائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here