عوام کو بڑی عید سے قبل بڑا جھٹکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

458
KSA extends $1.2b deferred oil payment facility till Feb 2024

اسلام آباد: عوام کو بڑی عید سے قبل بڑا جھٹکا دیتے ہوئے حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5.40 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 2.54 روپے فی لٹر، مٹی کا تیل 1.39 روپے اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافہ کے بعد پٹرول کی قیمت 118.09 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 116.53روپے فی لٹر، مٹی کا تیل 87.14 روپے فی لٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت 84.67 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جولائی سے ہو گا۔

دوسری جانب وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافہ کو بھی عوام کو ریلیف دینے سے تعبیر کیا ہے، وزارت کا کہنا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے حکومت اپریل 2021ء سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتی چلی آ رہی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود حکومت نے اضافہ کا سارا بوجھ عوام پر نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا، اس مقصد کیلئے حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح اور پیٹرولیم ڈیوٹی کی اس طرح سے ایڈجسٹمنٹ کی کہ جس سے عام صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم ہو۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول کی قیمت میں 11.50 روپے فی لٹر اضافہ کی سفارش کی تھی تاہم وزیراعظم نے صرف 5.40 روپے فی لٹر اضافہ کی منظوری دی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here