نئی شراکت داری، پاک روس تجارت میں نمایاں اضافہ، پاکستانی برآمدات 24.52 فیصد بڑھ گئیں

1032

اسلام آباد: پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں گزشتہ مالی سال 2020-21ء کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مالی سال کے 11 ماہ میں روس کو پاکستانی برآمدات میں 24.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مئی 2021ء میں روس کو پاکستانی برآمدات میں 64.74 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ہوئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء سے لے کر مئی 2021ء تک روس کو پاکستانی برآمدات کا حجم 14 کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار ڈالر ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ شرح پیوستہ مالی سال 2019-20ء کے 11 ماہ کے کے مقابلے میں 24.52 فیصد زیادہ ہے، جولائی 2019ء سے مئی 2020ء تک کی مدت میں روس کو برآمدات سے پاکستان نے 11 کروڑ 94 لاکھ 30 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا۔

مئی 2021ء میں روس کو پاکستانی برآمدات کا حجم ایک کروڑ 34 لاکھ 10 ہزار ڈالررہا جو مئی 2020ء کے 81 لاکھ 40 ہزار ڈالرکے مقابلہ میں 64.74 فیصد زیادہ ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 2020-21ء کے 11 ماہ میں روس سے درآمدات میں پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 170.60 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی 2020ء سے لے کر مئی 2021ء تک کی مدت میں روس سے درآمدات کا حجم 55 کروڑ 30 لاکھ 90 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ پیوستہ مالی سال میں جولائی 2019$ سے مئی 2020 تک روس سے 20 کروڑ 43 لاکھ 90 ہزار ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔

مئی 2021ء میں روس سے ایک کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ مئی 2020ء میں یہ حجم ایک کروڑ 69 لاکھ 70 ہزار ڈالر رہا تھا۔

اسی طرح مالی سال 2020ء میں روس کو برآمدات سے پاکستان کو 13 کروڑ ڈالر سے زائد زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ اسی سال روس سے درآمدات پر 21 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here