مالی سال 2020-21ء: آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ریکارڈ

219

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال 21-2020ء کے دوران آسٹریلیا کو پاکستان کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا۔

بدھ کو ایک بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ مالی سال 2020ء کے دوران آسٹریلیا کو 21 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2021ء کے دوران برآمدات کا حجم سات کروڑ ڈالر یعنی 33 فیصد اضافہ سے 28 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک بڑھ گیا۔

انہوں نے آسٹریلیا کو کی جانے والی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ پر برآمد کنندگان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اس اہم اور بڑی برآمدی منڈی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: 

کینیڈا کو پاکستانی برآمدات میں 12.05 فیصد، درآمدات میں 42.70 فیصد اضافہ

وبا کے باوجود بڑی درآمدی منڈیوں کو پاکستان کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ

ملکی تاریخ میں پہلی بار امریکا کو پاکستانی برآمدات 5 ارب ڈالر سے متجاوز

ٹیکسٹائل برآمدات 18.9 فیصد اضافے سے 13 ارب 74 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں

مشیر تجارت نے برآمدات کے فروغ کے حوالے سے آسٹریلیا میں تعینات کونسل جنرل پاکستان اور وزارت تجارت کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ منسٹرز کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ مالی سال 2020-21ء کے دوران کورونا وبا کے باعث درپیش مشکلات، رکاوٹوں اور معاشی کساد بازاری کے باوجود بڑی درآمدی منڈیوں کو پاکستان کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال 2021ء کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات 34 فیصد اضافہ سے 2.33 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مالی سال 2020ء کے دوران چین کو 1.74 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران چین کو کی جانے والی برآمدات میں 58 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔

اسی طرح جرمنی کو پاکستان کی برآمدات 19 فیصد اضافہ سے 1.3 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.5 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں، ہالینڈ کو برآمدات بھی گزشتہ مالی سال کے دوران 23 فیصد اضافہ سے ایک ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مالی سال 21-2020ء میں پولینڈ کو پاکستان کی برآمدات 28 فیصد اضافہ سے 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مالی سال 20-2019ء میں 24 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ مالی سال 21۔2020ء کے اختتام تک پاکستان کی برآمدات 18 فیصد اضافے سے 25.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو ملکی تاریخ میں اب تک کی سب سے بلند ترین شرح ہے۔ اس سے قبل 2013-14ء میں قومی برآمدات 25.1 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں تھیں۔

جون 2021ء میں ہونے والی برآمدات بھی ماضی کے مقابلے میں ایک ماہ کے دوران ہونے والی سب سے بلند ترین شرح یعنی 2.7 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اس سے قبل ستمبر 2013ء میں ماہانہ برآمدات 2.6 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں تھیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here