یکم جولائی کو ملک بھر میں بینک بند رہیں گے

سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیز، ٹیکسوں کی وصولی اور سرکاری لین دین میں سہولت دینے کے لیے بینکوں کی برانچیں 30 جون کی شام 8 بجے تک کھلی رہیں گی، اعلامیہ

151

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2021ء کو ملک بھر میں تمام بینک بند رہیں گے۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یکم جولائی کو سٹیٹ بینک اور اس کی تمام برانچز بند رہیں گی اور ملک بھر میں سرکاری اور نجی بینک بھی پبلک ڈیلنگ کیلئے بند رہیں گے، تاہم بینکوں کے ملازمین کو چھٹی نہیں ہو گی۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن نے کہا ہے کہ سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وصولی میں سہولت دینے کی غرض سے تمام فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچیں توسیع شدہ بینکاری اوقات کے مطابق بدھ 30 جون 2021ء کو شام 8 بجے تک کھلی رہیں گی اور اسی دن شام 8 بجے خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کی جانب سے تمام بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بدھ 30 جون 2021ء کو اپنی متعلقہ شاخیں اس وقت تک کھلی رکھیں جو سرکاری لین دین کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لیے ضروری ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here