فارما سیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات سے 24 کروڑ 12 لاکھ ڈالر زرمبادلہ حاصل

521

اسلام آباد: پاکستان سے فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25.29 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2020ء سے مئی 2021ء تک فارما مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 24 کروڑ 12 لاکھ 40 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

پی بی ایس کے مطابق یہ شرح گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے 11 ماہ کے دوران فارما برآمدات کے مقابلہ میں 25.29 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال جولائی 2019 سے مئی 2020ء تک فارما مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 19 کروڑ 25 لاکھ 40 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق اس مدت میں کیمکلز مصنوعات کی برآمدات میں عمومی اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here