تھر کول فیلڈ کو پانی کی فراہمی، حکومت سندھ اور کویتی فرم میں 30 ارب کا معاہدہ

معاہدے کے تحت نبی سر سے وجیہر تک 61 کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی جس کے ذریعے 45 کیوسک پانی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جائے گا۔

628

کراچی: سندھ حکومت نے تھر کول فیلڈ میں پانی کی فراہمی کیلئے کویت کی کمپنی انر ٹیک ہولڈنگ کے ساتھ 30.1 ارب روپے (19 کروڑ ڈالر) کے 25 سالہ معاہدے پر دستخط کر دیے۔

معاہدے کے تحت نبی سر سے وجیہر تک 61 کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی جس کے ذریعے 45 کیوسک پانی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جائے گا۔

جمعرات کو معاہدے پر دستخط کی تقریب میں کویت کے قونصل جنرل سلیم یوسف الحمدان، سی ای او انر ٹیک واٹر یاسر ملک، ایم ڈی پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے وزیر توانائی امتیاز شیخ، وزیر آب پاشی سہیل انور سیال اور وزیر بلدیات ناصر شاہ موجود تھے۔

حکومت سندھ کی جانب سے سیکریٹری آب پاشی سلیم کھڑو اور سی ای او انرٹیک واٹر کمپنی یاسر ملک نے معاہدے پر دستخط کیے۔

تقریب میں کویت کے ڈپٹی انڈر سیکرٹری برائے امور خارجہ عبد اللہ الترکی ، کویت کے سفیر عبدالرحمن المطئری، کویت میں پاکستان کے سفیر سید سجاد حیدر اور سی ای او انر ٹیک ہولڈنگ کمپنی کویت عبداللہ المطئری نے بطور گواہ ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

انر ٹیک ہولڈنگ کمپنی نے سندھ حکومت کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے اور انہیں تھر کی بجلی کے منصوبوں کو پانی کی فراہمی کیلئے نبی سر تا وجیہر واٹر سپلائی منصوبہ تیار کرنے کیلئے لیٹر آف انٹرسٹ (ایل او آئی) سے نوازا گیا۔

انر ٹیک کے سی ای او یاسر ملک نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بتایا کہ جولائی 2021ء میں منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here