چین اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے شراکت داروں کا تجارتی حجم 9.2 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا

489

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ اس کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے ‘دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو’ کے شراکت داروں کے ساتھ تجارتی حجم 9 کھرب 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

چینی ریڈیو کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایشیا و بحرالکاہل خطے میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہونے والے اس اجلاس کا موضوع انسداد کورونا وائرس کیلئے تعاون کو مضبوط بنانا اور اقتصادی بحالی کو فروغ دینا تھا۔

کولمبیا کے صدر سمیت 29 ممالک کے سیاسی راہنماﺅں، اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل اور ایشیا و بحرالکاہل خطے کے اقتصادی و سماجی کمیشن کی ایگزیکٹو سیکرٹری آرمیدا سالسیاہ سمیت دیگر عالمی تنظیموں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ اس وقت چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کے دیگر شراکت داروں کے ساتھ تجارتی مالیت کا حجم 9.2 کھرب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے اور یہ منصوبہ بین الاقوامی تعاون کا سب سے وسیع اور سب سے بڑے حجم کا حامل پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

انہوں نے ویکسین کے عالمی تعاون، باہمی رابطہ کاری، گرین ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے اور آزاد علاقائی و عالمی تجارت کو آگے بڑھانے کے لیے متعدد تجاویز پیش کیں۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین ایشیا و بحرالکاہل خطے کے ممالک سے مل کر دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ذریعے اعلیٰ و معیاری ترقی کو فروغ دینا چاہتا ہے نیز عالمی طور پر وبا کے خاتمے کے لیے کردار بین الاقوامی اقتصادی بحالی کے لیے اعتماد دینا چاہتا ہے۔

اجلاس میں دی بیلٹ اینڈ روڈ ویکسین سے متعلق شراکت دارانہ تعلقات اور سرسبز ترقی کے شراکت دارانہ تعلقات کے لیے دو انیشی ایٹوز کا اجراء بھی کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here