سعودی کابینہ نے 2 ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کی منظوری دے دی

ایس ٹی سی اور سعودی ڈیجیٹل بینک سعودی عرب میں پہلے لائسنس شدہ ڈیجیٹل بینک ہوں گے جو بہت جلد خدمات فراہم کریں گے

282

ریاض: سعودی عرب کی کابینہ نے ملک کے پہلے دو ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کی منظوری دے دی۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کابینہ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور کیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے وزیر خزانہ کی طرف سے ایس ٹی سی اور سعودی ڈیجیٹل بینک کو لائسنس جاری کرنے کے فیصلے کی توثیق کی۔

واضح رہے کہ ایس ٹی سی اور سعودی ڈیجیٹل بینک سعودی عرب میں پہلے لائسنس شدہ ڈیجیٹل بینک ہوں گے جو بہت جلد خدمات فراہم کریں گے۔

کابینہ نے وزارت انسانی وسائل میں نئے یونٹ کے قیام کی منظوری دی ہے جو معاشرتی امور کی نگرانی کرے گا۔

کابینہ نے کم عمر بچوں اور اس کیٹگری میں شامل ہونے والے وہ افراد جو اپنے مال کی نگرانی نہیں کر سکتے، ان کے مال اور جائیداد کو محفوظ رکھنے کے لئے دو سرکاری فنڈز کے قیام کی منظوری بھی دی۔

اجلاس کے آغاز میں خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کو فلپائن اور چاڈ کے صدور کی طرف سے موصول ہونے والے پیغامات کے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا گیا۔

کابینہ نے عرب وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس کے مندرجات پر غور کیا۔ اسی طرح خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی وزارتی کونسل کے اعلامیہ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کابینہ کو امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے تحفظ ماحولیات جان کیری کے دورے اور سعودی عرب میں ماحولیات کے تحفظ کے لئے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کابینہ نے عازمین حج کے لئے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here