پی آئی اے کی پہلی ائیر سفاری پرواز ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو لے کر سکردو پہنچ گئی

ایئر سفاری پرواز میں 13 ملکوں کی شہریت رکھنے والے 91 مسافر سوار تھے، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر بھی ذاتی حیثیت میں سیاحوں میں شامل ہیں، ترجمان پی آئی اے

182

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پہلی ائیر سفاری پرواز ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کے حسین پہاڑی سلسلہ کی سیر کرانے کے لئے ہفتہ کی صبح اسلام آباد سے روانہ ہو گئی۔

پی آئی کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایئر سفاری پرواز میں 13 ملکوں کی شہریت رکھنے والے 91 مسافر سوار تھے، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر بھی ذاتی حیثیت میں سیاحوں میں شامل ہیں۔

پاکستان کی حسین پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کا جوش و خروش دیدنی ہے اور بڑی کثیر تعداد میں غیر ملکی مہمانوں نے مسرت بھرے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے معروف کوہ پیما علی سدپارہ کے نام پر سدپارہ ائیر سفاری پرواز کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک اور دنیا کے بلند ترین گلیشیر کی سیاحت کرائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here