چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری ‘ذاتی وجوہات’ کی بنا پر عہدے سے مستعفی

905

اسلام آباد: چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) عاطف بخاری نے ‘ذاتی وجوہات’ کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

عاطف بخاری تیسرے چیئرمین ہیں جنہوں نے موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں سرمایہ کاری بورڈ کی سربراہی چھوڑی ہے۔

عاطف بخاری

وزیراعظم عمران خان نے عاطف بخاری کو گزشتہ سال مارچ میں سرمایہ کاری بورڈ کے سربراہ کی ذمہ داری تفویض کی تھی اور انہوں نے اپریل 2020ء میں 14 ماہ تک بورڈ کے چیئرمین رہنے والے زبیر گیلانی کی جگہ عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ستمبر 2018ء میں ہارون شریف کو سرمایہ کاری بورڈ کا سربراہ تعینات کیا تھا اور ایک سال سے بھی کم عرصے میں اُن کی جگہ جون 2019ء میں زبیر گیلانی کو چیئرمین بنا دیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ کے نئے سربراہ کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل اور بورڈ کے سابق سربراہ ہارون شریف کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here