10 ماہ میں قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمدات سے 2 ارب 66 کروڑ روپے آمدن

جولائی 2020ء سے لے کر اپریل 2021ء تک قیمتی پھتروں اور زیورات کی برآمدات 39.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ

434

اسلام آباد: پاکستان سے قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمدات میں رواں مالی سال 2020-21ء کے پہلے 10 ماہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی 2020ء سے لے کر اپریل 2021ء تک قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمدات سے ملک کو ایک کروڑ 70 لاکھ 10 ہزار ڈالر (تقریباََ 2 ارب 66 کروڑ 80 لاکھ روپے) کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

یہ شرح گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے پہلے 10 ماہ کے مقابلہ میں 39.08 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمدات سے ملک کو ایک کروڑ 22 لاکھ 30 ہزار ڈالر (تقریباََ ایک ارب 91 کروڑ 82 لاکھ روپے) کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

اٹلی کا گلگت بلتستان میں قیمتی پتھروں سے متعلق تربیتی ادارہ قائم کرنے کا عندیہ

پاکستان قیمتی پتھروں کی برآمدات سے سالانہ 32 ارب ڈالر کما سکتا ہے

اپریل 2021ء میں قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمدات سے پاکستان کو 17 لاکھ 81 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ گزشتہ سال اپریل میں قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمدات سے 11 لاکھ 37 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات قیمتی پتھروں کے ذخائر سے مالا مال ہیں تاہم ان علاقوں میں انفراسٹرکچر نہ ہونے کے باعث رسائی آسان نہیں، پھر ٹیسٹنگ لیبارٹریز نہ ہونے کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

برما کے بعد دنیا میں صرف پاکستان کا ہنزہ وہ علاقہ ہے جہاں سرخ یاقوت کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ دنیا میں بہترین اور نایاب زمرد سوات کی دلکش وادی میں کان کنی کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے قیمتی پتھروں کی سالانہ برآمدات کے ذریعے پاکستان 32 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کما  سکتا ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے مذکورہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے اور عالمی معیار کی ٹیسٹنگ لیبارٹریاں قائم کی جائیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here