لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے اندرونِ ملک پروازوں کے لیے اپنے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق قومی ائیرلائن نے موسمِ گرما کی چھٹیوں کے لیے اندرون ملک کراچی سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خصوصی رعایت متعارف کرائی ہے۔
اسلام آباد سے کراچی، کراچی سے لاہور اور کراچی سے پشاور کے لیے یک طرفہ کرایہ کم کر کے 6950 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری ہو گا۔
رواں ہفتے کے شروع میں قومی ائیرلائن نے اندرونِ ملک سفر کرنے والے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے سینئر سٹیزن کے لیے 10 فیصد تک ڈسکاؤنٹ متعارف کرایا تھا۔ سینئر سٹیزن نادرا کی طرف سے جاری کردہ کووڈ-19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹس دکھا کر ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔