رواں سال پاکستان میں ایک ہزار سی سی پاور کی کتنی کاریں فروخت ہوئیں؟

آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی 2020ء سے لے کر اپریل 2021ء تک ایک ہزار سی سی کاروں کی پیداوار میں 30.74 فیصد اور فروخت میں 42.31 فیصد اضافہ ہوا

546

اسلام آباد: پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں ایک ہزار سی سی پاور کی موٹر کاروں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2020-21ء کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران ملک میں ایک ہزار سی سی کی 22 ہزار 623  یونٹس موٹر کاروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں اضافہ، اپریل میں آٹو فنانسنگ کیلئے 293 ارب کے قرضے جاری

یہ شرح  گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے پہلے دس ماہ کے مقابلہ میں 30.74 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران ملک میں ایک ہزار سی سی کی 17 ہزار 303 یونٹس کاروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپریل 2021ء میں ملک میں ایک ہزار سی سی کے تین ہزار 398 یونٹس کاروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ سال اپریل میں ایک ہزار 140 یونٹس کاروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں ایک ہزار سی سی کے 23 ہزار 734 یونٹس فروخت ہوئے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42.31 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں میں ایک ہزار سی سی کے 16 ہزار 677 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here