رواں سال ایل پی جی کے بنیادی ڈھانچہ میں 17 ارب 8 کروڑ کی سرمایہ کاری

505

اسلام آباد: رواں مالی کے دوران جولائی 2020ء سے مارچ 2021ء تک ایل پی جی کے بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری کا حجم 17 ارب 8 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ایل پی جی مارکیٹ کا موجودہ مجموعی حجم 10 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد ہے اور اس عرصہ کے دوران 9 لاکھ 27 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی فراہم کی گئی جو گزشتہ سال 7 لاکھ 39 ہزار 785 میٹرک ٹن تھی۔

اسی طرح رواں مالی کے دوران جولائی 2020ء سے مارچ 2021ء تک ملک میں گیس کی کھپت تین ہزار 723 ایم ایم سی ایف رہی اور اس میں جولائی سے فروری تک 950 ایم ایم سی ایف ڈی بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک کی گیس کی مجموعی پیداوار تین  ہزار 727 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح رواں مالی سال کے دوران ملک کی خام تیل کی پیداوار اور درآمدات 68.9 ملین بیرل تک پہنچ گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے دوران جولائی سے مارچ تک خام تیل کی مقامی پیداوار اور درآمدات 58.6 ملین بیرل تھی۔

تاہم جولائی 2020ء سے مارچ 2021ء کے دوران درآمدی خام تیل کا حجم 48.2 ملین بیرل رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 38.8 ملین بیرول تھا۔

رواں مالی کے دوران جولائی 2020ء سے مارچ 2021ء تک ملک میں کوئلہ کی کھپت 18.558 ملین ٹن اور مجموعی پیداوار  6.375 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ اس عرصہ میں 12.183 ملین ٹن کوئلہ درآمد کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here