جاری مالی سال کے 11 ماہ میں 2.1 فیصد کمی سے مہنگائی کی شرح 8.8 فیصد رہی

498

اسلام آباد: ملک میں عمومی افراط زر کی شرح میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 2.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

قومی اقتصادی سروے 2020-21ء کے مطابق جولائی 2020ء سے لیکر مئی 2021ء تک کی مدت میں عمومی مہنگائی کی شرح 8.8 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10.9 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں غذائی اشیاء پر افراط زر کی شرح 12.6 فیصد اور غیرغذائی اشیاء پر 5.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بالترتیب 13.6 فیصد اور 8.6 فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھیے: حکومتی اقدامات کی بدولت عوام کی قوت خرید 36.6 فیصد بڑھی، وزیر مملکت برائے اطلاعات کا دعویٰ

دیہی علاقوں میں غذائی اشیاء کی افراط زر کی شرح 13.4 فیصد اور غیرغذائی اشیاء کی افراط زر کی شرح 7.2 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غذائی اور غیرغذائی پر بالترتیب 16 فیصد اور 8.4 فیصد تھی۔

شہری اور دیہی علاقوں میں جاری مالی سال کے دوران بنیادی افراط زر کی شرح 5.9 فیصد اور 7.6 فیصد رہی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں بنیادی افرا زر کی شرح 7.6 فیصد اور 8.7 فیصد تھی۔

ریٹیل پرائسز کا اشاریہ 11.1 فیصد رہا جو گزشتہ سال 8.4 فیصد تھا، مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں قیمتوں کا حساس اشاریہ (سی پی آئی) 13.5 فیصد رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 14 فیصد پر تھا۔

اقتصادی سروے کے مطابق ٹھوس انتظامی اقدامات، رسد میں بہتری اور دیگرحکومتی معاونتی اقدامات سے افراط زر کے دبائو کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here