اسلام آباد میں پہلے وَن وِنڈو احساس سنٹر کا افتتاح

ملک کے ہر ضلع میں احساس ون ونڈو سنٹرز کھولے جائیں گے جس سے ایک ہی چھت تلے احساس کی تمام سہولیات اور خدمات تک رسائی ممکن ہو گی

261
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت کی ستارہ مارکیٹ میں پہلے وَن وِنڈو احساس سنٹر کا افتتاح کر رہے ہیں (تصویر: پی آئی ڈی)

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کی ستارہ مارکیٹ میں پہلے وَن وِنڈو احساس سنٹر کا افتتاح کر دیا۔

بدھ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظمم کو وَن وِنڈو سنٹر اور احساس وَن وِنڈو منصوبے پر بریفنگ دی۔ اسلام آباد کی طرح ملک کے ہر ضلع میں احساس ون ونڈو سنٹرز کھولے جائیں گے جس سے ایک ہی چھت تلے احساس کی تمام سہولیات اور خدمات تک رسائی ممکن ہو گی۔

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر وَن وِنڈو احساس سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دے رہی ہیں (تصویر: پی آئی ڈی)

اس پروگرام کو چھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور احساس ون ونڈو سینٹر اس کا پہلا حصہ ہے۔ دیگر حصوں میں ڈیجیٹل انفارمیشن اینڈ سروسز پلیٹ فارم، موبائل ایپ، بیک آفس کا مجموعی ڈیجیٹل انٹرفیس، مربوط ڈیٹا بیس اور یکساں و مربوط بینیفیشری ٹارگٹنگ پالیسی شامل ہیں۔

معاون خصوصی برائے سماجی بہبود و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو ون ونڈو سنٹر اور احساس ون ونڈو منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پروگرام جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو گا جس کے تحت قابل اور ضرورت مند طالب علموں کو سکالرشپس بھی دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر ضلع میں احساس ون ونڈو سنٹر قائم کرنے کے وزیراعظم کے وعدے کو عملی جامہ پہنائیں گی، اس پروگرام کے تحت قلیل مدت میں رجسٹریشن اور ریکارڈ دستیاب ہو گا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام فلاحی ریاست کے قیام کی بنیاد ہے، جب اعدادوشمار دستیاب ہوں گے تو اہداف کا تعین کرنے میں آسانی ہوگی۔ اس پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت طالب علموں کو دی جانے والی سکالر شپس کو ایک ڈیٹا بیس پر لایا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here