خلائی سیاحت کا باقاعدہ آغاز، پہلی پرواز 20 جولائی کو جیف بیزوس کو لے کر روانہ ہو گی

بیزوس اور ان کے بھائی مارک ویسٹ ٹیکساس سے روانہ ہوں گے اور ان کے ساتھ ایک اور شخص بھی ہو گا جو ایک آن لائن چیریٹی جیت کر اِس راکٹ میں سواری کا اہل قرار پائے گا

427

واشنگٹن: امریکا کی ای کامرس کمپنی ایمیزون کے بانی جیف بیزوس آئندہ ماہ اپنی سپیس کمپنی ‘بلو اوریجنز’ کے راکٹ پر خلاء میں روانہ ہوں گے اور یوں وہ دنیا کی پہلی ایسی ارب پتی شخصیت بن جائیں گے جو اپنے راکٹ پر خلائی سفر پر روانہ ہوں گے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بلو اوریجنز کمپنی کا راکٹ ‘نیو شیپرڈ’ اس سے پہلے اپنی 15 آزمائشی پروازیں مکمل کر چکا ہے اور اب انسانوں کو لے کر 20 جولائی 2021ء کو پہلی مرتبہ خلا میں روانہ ہو گا۔

بیزوس اور ان کے بھائی مارک ویسٹ ٹیکساس سے روانہ ہوں گے اور ان کے ساتھ ایک اور شخص بھی ہو گا جو ایک آن لائن چیریٹی جیت کر اِس راکٹ میں سواری کا اہل قرار پائے گا، یہ پرواز دس منٹ دورانیے کی ہو گی اور اپنے مسافروں کو 65 میل یعنی 105 کلو میٹر کی بلندی تک لے جائے گی اور مدار میں داخل ہونے سے پہلے ہی خلا کے دہانے سے واپس زمین پر آ جائے گی۔

واضح رہے کہ جیف بیروس اپنی خلائی پرواز سے 15 روز قبل ایمیزون کے سی ای او کی حیثیت سے سبکدوش ہو جائیں گے، وہ اپنا زیادہ وقت ایمیزون کی بجائے اپنی راکٹ کمپنی اور اپنے اخبار واشنگٹن پوسٹ کے لئے وقف کرنا چاہتے ہیں۔

اس خلائی پرواز کے ذریعے بیزوس کی کمپنی خلائی سیاحت کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کرنے جا رہی ہے گو کہ کمپنی نے ابھی تک عام لوگوں کے لئے اس قسم کے سفر کی ٹکٹیں فروخت کرنا شروع نہیں کیں اور نہ ہی ٹکٹ کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here