25 ہزار اور 40 ہزار روپے کے پریمئیم بانڈز میں 52 ارب روپے کی سرمایہ کاری

مئی 2021ء کے اختتام تک 25 ہزار اور40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز واپس کرنے والے شہریوں کو مجموعی طور پر 588 ارب روپے کی ادائیگی کی جا چکی ہے، سی ڈی این ایس

657

اسلام آباد: سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے 2 جون 2021ء تک 40 ہزار اور 25 ہزار روپے مالیت کے پریمئیم بانڈز کے ذریعہ 52 ارب روپے کی سرمایہ کاری حاصل کی۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے ایک اہلکار نے سرکاری خبر رساں ایجنسی (اے پی پی) کو بتایا کہ نئے پریمئیم پرائز بانڈز سٹیٹ بینک یا سٹیٹ بینک سے منسلک مالیاتی اداروں کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مئی 2021ء کے اختتام تک 25 ہزار اور40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز واپس کرنے والے شہریوں کو مجموعی طور پر 588 ارب روپے کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔

اس عرصہ میں 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز واپس کرنے والے شہریوں اور سرمایہ کاروں کو 148 ارب روپے واپس کئے گئے۔  30 ستمبر تک 25 ہزار روپے کے بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مزید 12 ارب روپے ادا کیے جائیں گے۔

حکومت نے حالیہ دنوں میں 25 ہزار اور 40 ہزار روپے کے بانڈز پر پابندی عائد کی تھی اور ان کی واپسی کیلئے 9 ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

ان بانڈز میں مجموعی سرمایہ کاری 160 ارب روپے ہے۔ یہ اقدام ملک میں دستاویزی معیشت کے فروغ میں کردار ادا کر رہا ہے۔ا

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here