فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی

380

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے اپریل 2021ء کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 44 پیسے کمی کی منظوری دی تھی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے اگست اور اکتوبر 2020ء کے فیول چارجز کی مد میں عارضی طور پر 7.5 ارب روپے کی کٹوتی کی تھی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق صرف جون کے مہینے کے بلوں پر ہو گا جب کہ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here