فرانس: گوگل پر اشتہارات کیلئے اجارہ داری کا الزام، 26 کروڑ ڈالر جرمانہ

715

پیرس: فرانس کے مسابقتی ریگولیٹر نے گوگل پر 22 کروڑ یورو (26 کروڑ 70 لاکھ ڈالر) جرمانہ عائد کر دیا ہے جب اسے پتہ چلا کہ اس نے آن لائن اشتہارات لگانے میں مارکیٹ کی غالب پوزیشن کو غلط استعمال کیا ہے۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمانہ تین میڈیا گروپوں، نیوز کارپوریشن، فرانسیسی روزنامہ لی فگارو اور بیلجئم کے گروپ روزسل سے طے پانے والے معاہدے کا ایک حصہ ہے، جس نے گوگل پر آن لائن اشتہارات کی فروخت پر اجارہ داری رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

آٹو رائٹ ڈی لاء کنورینس کا کہنا تھا کہ گوگل نے اپنی ہی اشتہاری نیلامی میں سروس ایڈ ایکس اور ڈبل کلیک ایڈ ایکسچینج پلیٹ فارم کو ترجیح دی جو کہ ایک حقیقی نیلامی کا پلیٹ فارم ہے۔

صارفین جو انٹرنیٹ یا موبائل ایپس پر حریف پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے اشتہارات لگانے کی کوشش کرتے ہیں یہ دیکھا گیا ہے کہ وہ گوگل کی دونوں خدمات استعمال کرنے والوں سے زیادہ ادائیگی کر رہے ہیں۔

فرانسیسی ریگولیٹر نے کہا کہ گوگل نے نتائج کا مقابلہ نہیں کیا اور آپریشنل تبدیلیوں کا عہد کیا ہے جس میں تھرڈ پارٹی کے اشتہار کی جگہ فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ انٹر آپریبلٹی بھی شامل ہے۔

اتھارٹی کے صدر اسابیل ڈی سلوا نے ایک بیان میں کہا ہے نیلامی کے لئے پیچیدہ الگورتھم کی جانچ پڑتال کرنے والا دنیا کا پہلا حکم ہے جو آن لائن ڈسپلے شدہ اشتہار کا تعین کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here