اوگرا کا ایل پی جی ترسیل کرنے والے ٹینکرز کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

946

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)  ترسیل کرنے والے ٹینکرز کو ریگولیٹری ریجیم میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے اوگرا نے ایک پیشرفت کے ذریعے ایل پی جی ترسیل کرنے والے متعدد ٹینکرز کو لائسنسز بھی جاری کیے ہیں۔

اوگرا کے مطابق لائسنسنگ کے طریقہ کار کے ساتھ لائسنس یافتہ ٹینکرز کی فہرست محکمے کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے۔

ملک میں مستقبل قریب میں ایل پی جی کی ترسیل کی اجازت صرف لائسنس یافتہ ٹینکرز کو ہی دی جائے گی اور بڑے پیمانے پر فروخت کنندگان سے عوامی اور مادی دونوں کی حفاظت کے لیے محتاط رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔

اوگرا حکام کو ایل پی جی کی ترسیل سے قبل ٹینکرز کے معائنہ پر توجہ کی توقع ہے۔ اوگرا نے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انٹرنیشنل سیفٹی سٹینڈرز کو یقینی بنا کر ایل پی جی سپلائی چین کی محفوظ ہینڈلنگ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز سے تعاون کے لیے کوشاں ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here