پانچ سالہ تاخیر کے بعد پاکستان اور روس کے نارتھ ساﺅتھ گیس پائپ لائن معاہدہ پر دستخط

720

اسلام آباد: پاکستان اور روس نے کئی سالوں کی تاخیر کے بعد بالآخر نارتھ ساﺅتھ گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

گزشتہ روز روس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان اور روس کے وزیر توانائی نیکولائی شلگونوف نے ماسکو میں معاہدے پر دستخط کئے۔

پاکستان کی وزارت توانائی سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس معاہدے سے نارتھ ساﺅتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر کے حوالے سے پیش رفت تیز ہو گی۔

منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے معاہدے کے 60 روز کے اندر پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن قائم کی جائے گی، یہ کمپنی پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کرائے گی، معاہدے میں منصوبے کا نام بھی پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔

نارتھ ساﺅتھ گیس پائپ لائن منصوبہ 2015ء سے تاخیر کا شکار تھا، اس معاہدے سے توانائی کے شعبے میں پاک روس تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا اور پاکستانی کمپنیوں میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

پاکستان کی وزارت توانائی اور روس کے درمیان تعاون کے ذریعے بین الحکومتی معاہدے کو مزید موثر بنایا گیا ہے، یہ منصوبہ روس کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here