آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرح نمو 4.8 فیصد مقرر

1271

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ اینول پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) نے آئندہ مالی سال کے لئے 4.8 فیصد جی ڈی پی شرح نمو کی منظوری دی ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ معاشی بڑھوتری میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے، اینول پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی دیگر معاشی اہداف کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری (آئی سی سی آئی) میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وبا کے دوران جن شعبوں نے مشکلات برداشت کیں ان کے لیے امدادی پیکج کی تجویز وزیر خزانہ نے منظور کر لی ہے اور وزارت صنعت کے حکام اس پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

آئندہ دو سالوں میں جی ڈی پی کی شرح نمو میں 6 فیصد اضافہ کا ہدف مقرر

عالمی بینک، آئی ایم ایف کے تخمینے کے برعکس پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.94 فیصد رہنے کا امکان

انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ پر ایک طوفان برپا ہے، واویلا مچایا جا رہا کہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداروں نے کم شرح نمو کا اندازہ لگایا تھا۔ ‏ آئندہ سال جی ڈی پی کی شرح نمو مسلم لیگ (ن) کے آخری سال سے زائد ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران اور سمارٹ لاک ڈائون پر اپوزیشن نے بہت زیادہ تنقید کی، کہا گیا کہ پاکستان میں روزانہ 70 ہزار سے زائد اموات ہو سکتی ہیں، گزشتہ سال عید پر دو ہفتوں کیلئے کاروبار کھولے گئے تو ہسپتال بھر گئے، عید الاضحیٰ پر امید کرتا ہوں مارکیٹس بند نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کرایہ ایکٹ اپوزیشن کے باعث سینیٹ میں رکا ہوا ہے، یہ ایکٹ اسلام آباد کے تاجروں کی دیرینہ خواہش ہے، اسے جلد منظور کروائیں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتری کیلئے اچھی نیت سے فیصلے کر رہے ہیں، اسلام آباد کی 21 فیصد آبادی ویکسی نیشن کروا چکی ہے، این سی او سی ٹیم چیمبرز اور تاجر برادری کے ساتھ اجلاس منعقد کرے گی، ویکسین وافر مقدارمیں موجود ہے اور ویکسی نیشن سینٹرز مکمل طور پر فعال ہیں۔ اسلام آباد چیمبر میں بھی ویکسی نیشن سنٹر قائم کیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here