لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اپریل 2021ء میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 61 فیصد یعنی 200 ملین ڈالر کم ہوا۔
مرکزی بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ “مالی سال 2021ء کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 800 ملین ڈالر سرپلس رہا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 4.7 ارب ڈالر خسارے کا نمایاں ٹرن اراؤنڈ ہے”۔
بیان میں کہا گیا کہ جاری مالی سال میں معاشی بحالی سے درآمدات میں اضافہ ہوا لیکن ترسیلاتِ زر میں غیرمعمولی شرح نمو اور برآمدات میں بحالی بھی بہتر رہی۔
بینک دولت نے کہا کہ “کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس اور غیرملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 4 سال کی بلند سطح پر ہیں، معاشی بحالی مستحکم اور پائیدار بنیاد پر ہے”۔