یورپ کے 90 ائیرپورٹس کو 2030ء تک کاربن فری بنانے کا ہدف مقرر

841

پیرس: یورپ کے 90 سے زیادہ ایئرپورٹس نے 2030ء تک کاربن فری ہونے کا عہد کیا ہے، یہ تاریخ عالمی شعبہ ہوا بازی کو 2050ء تک ماحول دوست بنانے کے ہدف سے 20 سال پہلے ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے 55 ملکوں کے 500 سے زائد ایئر پورٹس کی نمائندہ تنظیم ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل (اے سی آئی) کے حوالے سے بتایا کہ بین الاقوامی شعبہ ہوا بازی نے جون 2019ء میں خود کو 2050ء تک کاربن فری بنانے کا عہد کیا تھا جن میں سے سویڈن کے 10 ایئرپورٹس کاربن فری بن چکے ہیں۔

ایتھنز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 2025ء تک مکمل کاربن فری بنانے کا ہدف مقرر گیا ہے جبکہ روم، میلان، ایمسٹرڈیم اور بیسل مل ہائوس (Basel-Mulhouse-Freiburg) سمیت دیگر 91 ایئرپورٹس پہلے ہی رواں عشرے کے آخر تک خود کو کاربن فری کرنے پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ یورپی یونین کے 90 سے زیادہ ایئرپورٹس کے نمائندگان نے اپنے ایک حالیہ اجلاس میں ایئر پورٹس کو رواں عشرے کے آخر تک کاربن فری کرنے کا عہد کیا ہے۔ یوں 2030ء تک یہ تعداد 182 ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں عالمی شعبہ ہوا بازی کے ہونے والے اجلاس میں 27 رکنی یورپی بلاک کے 235 ایئرپورٹس، جو کل یورپی مسافروں کا دو تہائی کور کرتے ہیں، نے 2050 تک زیرو کاربن معاہدے میں شمولیت اختیار کی تھی جن میں سے 10 یہ ہدف حاصل کر چکے ہیں۔

ایک ائیرپورٹ 2025ء اور 91 ہوائی اڈے 2030ء کے آخر تک خود کو کاربن فری کرنے کا پہلے ہی عہد کر چکے ہیں جبکہ 90 ایئرپورٹس نے گزشتہ روز اسی تاریخ تک مطلوبہ ہدف حاصل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here