وبا کے دوران آن لائن شاپنگ میں اضافہ، ایمازون کا منافع تین گنا بڑھ گیا

776

واشنگٹن: امریکی ای کامرس کمپنی ایمازون کا رواں سال کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کا منافع سالانہ بنیاد پر بڑھ کر تین گنا سے زیادہ رہا جس کی وجہ وبا کے دوران آن لائن فروخت میں اضافہ ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے کمپنی کے حوالے سے بتایا کہ جنوری سے مارچ 2021ء کے عرصے میں کورونا وائرس کے باعث کمپنی مصنوعات کی آن لائن فروخت میں اضافے کی وجہ سے اس کا خالص منافع 8.1 ارب ڈالر رہا جبکہ 2020ء کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو 2.5 ارب ڈالر خالص منافع ہوا تھا۔

2021ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایمازون کی آمدنی 108.5 ارب ڈالر رہی جو سالانہ بنیاد پر 44 فیصد زیادہ ہے۔ جنوری تا مارچ 2021ء کے دوران ایمازون کے شیئرز کی مالیت بڑھ کر 13.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 10.2 ارب ڈالر کی سطح پر تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here