خیبرپختونخوا: حکومت نے مختلف محکموں میں فنڈز کی منتقلی سے پابندی اٹھا دی

529

پشاور: حکومتِ خیبرپختونخوا نے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کو بروقت استعمال نہ کرنے والے صوبائی محکموں کے فنڈز کو اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے محکموں کو فنڈز منتقل کرنے سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ فنڈز سست خرچ کرنے والے محکموں سے انکے فنڈز کی کٹوتی کی جائے گی جنہیں مؤثر انداز میں خرچ کرنے والے محکموں کو منتقل کیا جائے گا۔

اس حوالے سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات (پی اینڈ ڈی) میں ذرائع نے پرافٹ اردو کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے ایک محکمے سے دوسرے محکمے اور اسی محکمے میں ایک پروجیکٹ سے دوسرے پروجیکٹ میں فنڈز کی منتقلی پر پابندی لگائی تھی۔

تاہم زیادہ تر فنڈز پابندی کی وجہ سےاستعمال نہیں کیے جا سکے جبکہ مالی سال بھی ختم ہونے کے قریب ہے۔ اس لیے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے فنڈز کا جلد استعمال یقینی بنانے کے لیے پرانے طریقہ کار کو بدلا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی اینڈ ڈی نے ان محکموں سے تفصیلات طلب کی ہیں جنہوں نے فنڈز زیادہ استعمال کیے جس کی بنیاد پر ناقص کارکردگی دکھانے والے محکموں سے فنڈز کو واپس لے کر اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے دوسرے محکموں کو منتقل کیا جائے گا۔

اسی طرح محکموں میں ایک پروجیکٹ سے دوسرے پروجیکٹ کے فنڈز کی منتقلی پر پابندی ہٹائی جائے گی جس کے بعد فنڈز کو کسی بھی محکمے کو اسکے سست روی کے شکار پروجیکٹ سے تیزی سے تکمیل پانے والے پروجیکٹ کو منتقل کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔

تاہم ایسا کرنے کے لیے محکمے کو محکمہ پی اینڈ ڈی سے اجازت لینا ہو گی۔ یہ بھی یاد رہے کہ پابندی کے نتیجے میں 35 فیصد سے زیادہ کے ترقیاتی فنڈز کا ناجائز استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here