سفری سہولیات کیلئے یورپی یونین کے ممالک کووڈ ٹریول سرٹیفکیٹ کے اجراء پر متفق

اس ٹریول پاس یا سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر، جسے یورپی کمیشن نے گرین سرٹیفیکٹ کا نام دیا ہے، سے کوئی بھی شخص یورپی یونین کے رکن ممالک کے اندر کسی روک ٹوک کے بغیر سفر کر سکے گا

707

برسلز: یورپی پارلیمنٹ اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان ڈیجیٹل کووڈ سرٹیفیکیٹ کے اجراء پر اتفاق ہو گیا ہے۔

ڈیجیٹل کووڈ سرٹیفیکیٹ کا مقصد سفر کو آسان بنانا ہے، اس سے موسم گرما کے سیاحتی سیزن کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

جرمنی خبر رساں ادارے کے مطانق یورپی یونین کے قانون ساز اور رکن ممالک ایک معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت یونین کے کسی بھی رکن ملک کے شخص کو کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ، کووڈ ٹیسٹ کے نتائج یا انفیکشن سے صحت یاب ہونے کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی اجازت ہو گی۔

اس ٹریول پاس یا سرٹیفیکیٹ کی بنیاد پر، جسے یورپی کمیشن نے گرین سرٹیفیکٹ کا نام دیا ہے، سے کوئی بھی شخص یورپی یونین کے رکن ممالک کے اندر کسی روک ٹوک کے بغیر سفر کر سکے گا۔

یورپی پارلیمان میں سب سے بڑے گروپ یورپین پیپلز پارٹی (ای پی پی) سے وابستہ رکن جیرون لینیئرز نے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران ہمارے پاس ایک متحدہ یورپی ڈیجیٹل کووڈ سرٹیفیکیٹ ہو گا جسے پوری یورپی یونین میں تسلیم کیا جائے گا اور دوسرے ملکوں میں سفر کرنے میں کافی سہولت ہو جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here