امریکی آئل تنصیبات کو نشانہ بنانے والے ہیکر گروپ کا جاپان کی توشیبا کارپوریشن کا ڈیٹا چرانے کا دعویٰ

496

ٹوکیو: ڈارک سائیڈ ہیکر گروپ نے جاپان کی مشہور توشیبا کارپوریشن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

جاپانی ذارئع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں تیل کی بڑی پائپ لائن کو نشانہ بنانے میں ملوث ہیکر گروپ نے فرانس میں توشیبا کے ایک مرکز پر بھی حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کارپوریشن اس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

انفارمیشن سکیورٹی کی ایک جاپانی کمپنی مِتسوئی بوسان سکیور ڈائریکشنز کے مطابق روس میں قائم ڈارک سائیڈ نے یہ دعویٰ جاپان کے مقامی وقت کے مطابق گزشتہ روز ڈارک ویب پر خود کھولی گئی ایک سائٹ پر کیا ہے۔

گروپ نے سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے فرانس میں توشیبا کے ایک مرکز کے سسٹم تک ہیکنگ کے ذریعے غیر قانونی رسائی حاصل کی اور خفیہ معلومات چرائیں۔

ہیکر گروپ نے 740 گیگا بائیٹس سے زائد ڈیٹا چرانے کا دعویٰ کیا ہے جس میں انتظامی امور، نئے کاروباروں کے بارے میں معلومات اور صارفین کا ذاتی ڈیٹا شامل ہے۔

ڈارک سائیڈ ہیکر گروپ غیر قانونی سافٹ وئیر کے ذریعے کمپنیوں کی حساس معلومات تک رسائی روکنے یا انہیں چرانے اور ڈیٹا تک رسائی دینے کے لیے رقم کا مطالبہ کرنے کے لیے جانا جاتا ہے اور تاوان ادا نہ کرنے کی صورت میں چرائی گئی معلومات افشا کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here