پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات سات ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

جولائی سے مارچ 2021ء تک یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات کا حجم سات ارب 47 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں چھ ارب 36 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں

416
Image processed by CodeCarvings Piczard ### FREE Community Edition ### on 2015-12-29 23:12:25Z | | ÿ ®º¤³»£³º·ÉÙû#Ðnä…

اسلام آباد: جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 17 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کی یورپی یونین کے رکن ممالک کو برآمدات میں اضافہ بنیادی طور پر جی ایس پی پلس سہولت کے باعث ہوا جس کے تحت پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2020ء سے لے کر اپریل 2021ء تک کی مدت کے دوران سات ارب 47 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔

گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دس ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران یورپی یونین کے ممالک کو چھ ارب 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں تھیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 17.4 فیصد یعنی ایک ارب 10 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here