وفاق اور صوبوں کو نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 12 کھرب  27 ارب روپے سے زائد آمدن

سٹیٹ بینک کے اضافی منافع کی مد میں چار کھرب  97 ارب 54 کروڑ، پیٹرولیم لیوی پر تین کھرب 69 ارب21 کروڑ، گیس سیس پر 15 ارب 42 کروڑ، پاسپورٹ فیس پر 10 ارب 23 کروڑ آمدن ہوئی ، وزارت خزانہ

441

اسلام آباد: رواں مالی سال 2020-21ء کی تین سہ ماہیوں کے دوران وفاق اور صوبوں کو نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 12 کھرب 27 ارب 55 کروڑ 40 لاکھ روپے آمدن ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء سے لے کر مارچ 2021ء تک کی مدت میں وفاقی حکومت کو نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 11 کھرب 45 ارب 40 کروڑ  40لاکھ روپے جبکہ صوبائی حکومتوں کو 82 ارب 15 کروڑ روپے موصول ہوئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق 9 ماہ کے دوران سرکاری کاروباری اداروں کے مارک اَپ و دیگر کی مد میں 53 ارب 21 کروڑ روپے، ڈیوڈنڈ کی مد میں 19 ارب 59 کروڑ 30 لاکھ روپے، پی ٹی اے و دیگر اداروں کے منافع کی میں 19 ارب 99 کروڑِ 90 لاکھ روپے آمدن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر نے دس ماہ میں 14 فیصد اضافے سے 3780 ارب روپے ٹیکس جمع کر لیا

اسی طرح سٹیٹ بینک کے اضافی منافع کی مد میں چار کھرب  97 ارب 54 کروڑ 10 لاکھ روپے، ڈیفنس ریسیٹس کی مد میں 10 ارب 54 کروڑ 44 لاکھ روپے، پاسپورٹ فیس کی مد میں 10 ارب 23 کروڑ 90 لاکھ روپے موصول ہوئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاق اور صوبوں کو نان ٹیکس ریونیو کی مد میں خام تیل پر ڈسکائونٹ برقرار رکھنے پر سات ارب پانچ کروڑ  10 لاکھ روپے، تیل و گیس پر رائلٹی کی مد میں 53 ارب 32 کروڑِ 10 لاکھ روپے، خام تیل پر وِنڈ فال لیوی کی مد میں ایک ارب 39 کروڑ 60 لاکھ روپے آمدن ہوئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ایل پی جی پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں دو ارب 31 کروڑ 60 لاکھ روپے، گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں 15 ارب 42 کروڑ روپے، نیشنل گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں 17 ارب 24 کروڑ 90 لاکھ روپے، پیٹرولیم لیوی کی مد میں تین کھرب 69 ارب21 کروڑ روپے اور متفرق مدات میں 68 ارب 31 کروڑ 50 لاکھ روپے آمدن ہوئی۔

دوسری جانب ایف بی آر نے رواں مالی سال 2020-21ء کے پہلے دس ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران اپنے مقررہ ہدف سے 143 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کر لیا۔ جولائی 2020ء سے اپریل 2021ء تک دس ماہ کے دوران 3780 ارب روپے کا مجموعی ٹیکس جمع کیا گیا جو اس عرصہ کے مقرر کردہ ہدف 3637 ارب روپے سے 143 ارب زائد ہے۔

اس طرح ایف بی آر نے رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال 2019-20ء کی اسی مدت کے دوران حاصل کردہ مجموعی محصولات 3320 ارب روپے کے مقابلے میں 14 فیصد اضافی ٹیکس جمع کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here