9 ماہ میں سروسز سیکٹر کے درآمدی بل میں 20.42 فیصد کمی

644

لاہور: پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے مطابق مارچ 2021ء میں سالانہ لحاظ سے سروسز سیکٹر کی برآمدات 31.72 فیصد اضافے سے 56 کروڑ 39 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک جا پہنچیں۔

گزشتہ سال خدمات کی برآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن رواں سال جنوری کے بعد سے سروسز سیکٹر کی برآمدات میں بہتری دکھائی دیتی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران خدمات کے شعبے کی برآمدات 0.61 فیصد اضافے سے چار ارب 37 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران خدمات کے شعبے کی برآمدات کا حجم چار ارب 34 کروڑ ڈالر ڈالر رہا تھا۔

دوسری جانب مارچ 2021ء میں خدمات کے شعبے کی درآمدات 16.08 فیصد اضافے سے 67 کروڑ 80 لاکھ 10 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ مارچ 2020ء کے دوران مذکورہ درآمدات کا حجم 48 کروڑ 40 لاکھ 90 ہزار ڈالر رہا تھا۔

رواں مالی سال 2020-21ء کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران خدمات کے شعبے کا درآمدی بل 20.42 فیصد کمی سے پانچ ارب 73 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں سروسز سیکٹر کا درآمدی بل سات ارب 20 کروڑ ڈالر تھا۔

جاری مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں خدمات کے شعبے کا خسارہ 52.37 فیصد کمی سے 13 لاکھ 60 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال یہ خسارہ 28 لاکھ 60 ہزار ڈالر تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here