ریلوے کا خیبرپختونخوا سے 22 کروڑ روپے کے بقایا جات ادا کرنے کا مطالبہ

491

پشاور: وزارتِ ریلویے نے حکومتِ خیبرپختونخوا کے مختلف محکموں سے 22 کروڑ روپے سے زائد کے بقایا جات جلد ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ریلویے کی طرف سے صوبائی حکومت کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی محکموں اور صوبائی ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے مختلف مقامات پر ریلوے کے گیٹس کو استعمال کیا گیا تھا۔

محکمہ ریلویے نے کہا ہے کہ ان گیٹس پر تعینات سٹاف کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ گیٹس کی مرمت کی ادائیگی بھی صوبائی محکموں کی ذمہ داری ہے۔

خط میں کہا گیا کہ تین صوبائی محکموں کے مجموعی بقایا جات کی مالیت 22 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے جس میں سے پانچ کروڑ 22 لاکھ روپے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے ذمہ واجب الادا ہیں

اسی طرح تین کروڑ چار لاکھ روپے محکمہ آب پاشی، سات کروڑ 66 لاکھ روپے ہائی ویز اتھارٹی، سات کروڑ 66 لاکھ روپے بلدیاتی اداروں جبکہ بقیہ رقم دیگر محکموں کے ذمہ واجب الادا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں زیادہ تر ریلوے کراسنگ کی مرمت نہیں ہو سکی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here