نجی کمپنی کا پاکستان میں ویکسین پلانٹ لگانے کیلئے 15 ارب روپے سرمایہ کاری کا عندیہ

1514
تصویر: گوگل

کراچی: ادویہ ساز گیٹز فارما (Getz Pharma) نے پاکستان میں کورونا وائرس سمیت دیگر وبائی امراض سے بچائو کی ویکسین تیار کرنے کیلئے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا عندیہ دیا ہے جس پر 10 کروڑ ڈالر (15 ارب 9 کروڑ 34 لاکھ 10 ہزار روپے) سرمایہ کاری کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیٹز فارما کے سی ای او خالد محمود نے ویکسین پلانٹ قائم کرنے کیلئے کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے جس سے ایم آر این اے (mRNA) ویکسین تیار کی جائے گی اور ملک میں ویکسین کی ممکنہ قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی پی) کے مطابق ایم آر این اے ویکسین کی نئی قسم ہے جو وبائی بیماریوں کے خلاف تحفظ کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ یہ ویکسین لگوانے والے افراد ناصرف دیگر وبائی امراض سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ کورونا وائرس کے شدید حملے ے بھی بچ جاتے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے بچائو کیلئے تیار کی جانے والی ویکسین میں ایم آر این اے ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، فائزر اور موڈرنا کی ویکسینز میں بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ چین کی سینوفارماور سینوویک مکمل وائرس ویکسینز ہیں جبکہ روس کی سپوتنک فائیو اور آکسفرڈ آسٹرازینیکا کی وائرل ویکٹر ویکسینز ہیں۔

خالد محمود نے کہا کہ کورونا وبا جلد ختم ہونے والی نہیں، اس لیے کورونا سمیت دیگر وبائی امراض سے بچائو کی ویکسین کی مقامی سطح پر وسیع پیمانے پر تیاری نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے ویکسین پلانٹ سے پیداواری عمل شروع ہونے میں دو سال کا عرصہ لگے گا کیونکہ بائیو ری ایکٹر کی بیرون ملک سے ترسیل میں ہی ایک سال درکار ہو گا، یہ وہ بڑا سا ٹینک ہوتا ہے جس میں بائیولوجیکل میٹریل تیار کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here