بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں 30.93 فیصد کمی، درآمدات میں 58 فیصد اضافہ

جولائی 2020ء سے مارچ 2021ء تک بنگلہ دیش کو برآمدات سے 43 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ درآمدات پر چھ کروڑ 17 لاکھ 40 ہزار ڈالر خرچ کیا گیا

497

اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جولائی 2020ء سے لے کر مارچ 2021ء تک کی مدت میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں 30.93 فیصد کمی ہوئی جبکہ درآمدات میں 58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 43 کروڑ 84 لاکھ 10 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی 57 کروڑ 40 لاکھ 30 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 30.93 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

پاکستان کی خطے کے 9 ممالک کو برآمدات میں 5.7 فیصد کمی

10 ماہ میں پاکستان کی برآمدات 13 فیصد اضافے سے 20 ارب ڈالر سے متجاوز

قرضوں کی ریکوری میں ناکامی پر نیشنل بینک کا بنگلہ دیش میں برانچ بند کرنے کا فیصلہ

مارچ 2021ء کے دوران بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم چھ کروڑ 27 لاکھ 40 ہزار ڈالر رہا جو گزشتہ سال مارچ کے دوران چھ کروڑ 16 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی برآمدات سے معمولی زیادہ ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بنگلہ دیش سے چھ کروڑ 17 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی درآمدات کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی تین کروڑ 90 لاکھ 70 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 58 فیصد زیادہ رہیں۔

مارچ 2021ء میں بنگلہ دیش سے درآمدات کا حجم 80 لاکھ 30 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ سال مارچ میں بنگلہ دیش سے 45 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

مالی سال 2020ء جے دوران بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 66 کروڑ 51 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ درآمدات پر چار کروڑ 87 لاکھ 30 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here