سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی اور گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

608

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی اور گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

ایف بی آر کے ترجمان نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کی شق 74 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 ء کی شق 43 کے تحت سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی اور گوشوارے جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے ضمن میں تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنے کی تاریخ میں 18 مئی 2021ء تک توسیع کی ہے جو پہلے 15 مئی 2021ء تھی۔

اسی طرح سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں 21 مئی 2021ء تک توسیع کر دی گئی ہے جو پہلے 18 مئی 2021ء تھی۔ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ عیدالفطر کی چھٹیوں کی وجہ سے کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here