چین نے آسٹریلیا کیساتھ  اقتصادی معاہدہ غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کر دیا

آسٹریلیا کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ انفراسٹرکچر معاہدے کو چھوڑنے اور شمالی بندرگاہ  ڈارون چینی کمپنی کو لیز پر نہ دینے کی دھمکی پر بیجنگ نے جوابی اقدام کیا

503

بیجنگ: چین نے آسٹریلیا کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ انفراسٹرکچر معاہدے کو چھوڑنے اور اپنی شمالی بندرگاہ  ڈارون کو چینی کمپنی کو لیز پر نہ دینے کی دھمکی پر جوابی اقدام کرتے ہوئے اقتصادی معاہدہ غیرمعینہ مدت کے لئے معطل کر دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن ( این ڈی آر سی) نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام آسٹریلوی حکومت کے حالیہ طرزعمل کی بناء پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض آسٹریلوی عہدیدار سرد جنگ کی سوچ اور نظریاتی امتیاز رکھتے ہیں اس لیے چین اقتصادی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ہونے والی تمام سرگرمیوں کو غیرمعینہ مدت تک معطل کرے گا۔

چین اور آسٹریلیا کے مابین اس وقت خراب ہوئے جب آسٹریلیا نے کورونا وائرس کے ماخذ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے پر آسٹریلیا میں فائیوجی وائر لیس نیٹ ورک کی فراہمی پر پابندی عائد کر دی۔

گزشتہ ماہ آسٹریلو ی وزیراعظم سکاٹ موریسن کی حکومت نے آسٹریلوی ریاست اور چین کے درمیان ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ معاہدے کو ختم کر دیا تھا تاہم ابھی فوری طور یہ واضح نہیں ہوا کہ آسٹریلیا اور چین کے درمیان 2015ء سے شروع ہونے والا آزاد تجارت کا معاہدہ متاثر ہو گا یا نہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here