2021ء کی پہلی سہ ماہی میں اطلس ہنڈا کو ایک ارب 60 کروڑ روپے منافع

132
فوٹو: گوگل

اسلام آباد: رواں سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران اطلس ہنڈا کے خالص منافع میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق رواں سال میں جنوری تا مارچ 2021ء کیلئے کمپنی کی بعد اَز ٹیکس آمدن تین ارب 60 کروڑ روپے تک بڑھ گئی جو جنوری تا مارچ 2020ء کے دوران اطلس ہنڈا کو تین ارب روپے خالص منافع ہوا تھا۔

اس طرح سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں سال رواں کے ابتدائی تین ماہ کے دوران کمپنی کی بعد اَز ٹیکس آمدنی میں 60 کروڑ روپے یعنی 17.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here