اپریل میں سیمنٹ کی قومی برآمدات میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ

644

اسلام آباد: اپریل 2021ء کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں اپریل 2020ء کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2021ء میں سیمنٹ کی برآمدات گزشتہ برس کے اسی ماہ کے 3.52 ملین ٹن کے مقابلے میں 40.41 فیصد اضافے سے 4.943 ملین ٹن ریکارڈ کی گئیں۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2021ء کے دوران سیمنٹ کی مقامی برآمدات گزشتہ سال کے اسی ماہ کے 3.271 ملین ٹن سے بڑھ کر 4.066 ملین ٹن جا پہنچی ہیں جس میں سالانہ لحاظ سے 24.29 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اپریل 2021ء کے دوران شمالی ریجن کے سیمنٹ کارخانوں نے مقامی مارکیٹ کو 3.377 ملین ٹن سیمنٹ برآمد کیا جبکہ گزشتہ برس اسی ماہ میں 2.928 ملین ٹن سیمنٹ مقامی مارکیٹ کو فروخت کیا گیا تھا، اس طرح مقامی مارکیٹ کو سیمنٹ کی فروخت میں 15.33 فیصد اضافہ ہوا۔

جنوبی ریجن سے تعلق رکھنے والی سیمنٹ ملز نے اپریل 2021ء کے دوران مقامی مارکیٹ کو چھ لاکھ 88 ہزار 239 ٹن سیمنٹ فروخت کیا جبکہ اپریل 2020ء میں تین لاکھ 42 ہزار 594 ٹن سیمنٹ مقامی مارکیٹ کو فروخت کیا تھا یوں رواں برس اپریل میں جنوبی ریجن سے مقامی مارکیٹ کو سیمنٹ کی فروخت میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح شمالی ریجن کی ملز سے اپریل 2020ء میں محض ایک ہزار 609 ٹن سیمنٹ بیرون ملک برآمد کیا گیا تھا لیکن اپریل 2021ء میں برآمدات میں 155 گنا اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم دو لاکھ 50 ہزار 75 ٹن رہا۔ جنوبی ریجن سے بھی اپریل 2021ء میں برآمدات 153.35 فیصد بڑھیں جو اپریل 2020ء کی دو لاکھ 47 ہزار 519 ٹن سے بڑھ کر چھ لاکھ 27 ہزار 91 ٹن تک جا پہنچیں۔

مزید برآں جاری مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 19.3 فیصد اضافے سے 48.274 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ سال کے پہلے 10 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کا حجم 40.6 ملین ٹن رہا تھا۔

رواں  مالی سال کے دس ماہ کے دوران مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت میں 18.87 فیص اضافہ ہوا جو 33.86 ملین ٹن سے بڑھ کر 40.25 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح رواں مالی سال کے دس ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی برآمدات میں 19.84 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے 6.7 ملین ٹن کے مقابلے میں 8 ملین ٹن ریکارڈ کی گئیں۔

دس ماہ کے دوران شمالی ریجن سے سیمنٹ کی برآمدات میں 17.51 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 28.9 ملین ٹن سے بڑھ کر 34 ملین ٹن تک پہنچ گئیں۔ جنوبی ریجن سے اسی مدت میں برآمدات 1.92 ملین ٹن سے 12.75 فیصد کے اضافے سے  2.2 ملین ٹن ریکارڈ کی گئیں۔

ترجمان اے پی سی ایم اے نے کہا کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 8 ملین ٹن تک جانا خوش آئند ہے، یہ جون تک 9 ملین ٹن تک جانے کا امکان ہے۔ ماہ رمضان میں عام طور پر تعمیراتی سرگرمیاں سست ہوتی ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ مقامی فروخت ماہِ رمضان میں بھی بڑھ رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here