لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے اور مختلف کارروائیوں میں 85 ہزار کے قریب گندم کی بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔
سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کی مقامی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے چار رائس ملز میں ذخیرہ کی گئی گندم کی 77 ہزار بورہوں کو قبضے میں لے لیا، حکام کی طرف سے مذکورہ رائس ملز کو سیل کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح منڈی بہاوالدین میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کی طرف سے کارروائی کرتے ہوئے گندم سے بھری 8 ہزار بوریاں برآمد کرکے صوبائی محکمہ خوراک کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔