یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کی آمدنی میں 75 فیصد اضافہ

322

اسلام آباد: رواں سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ (یو پی ایف ایل) کی آمدنی میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2021ء کے دوران یونی لیور پاکستان فوڈز کی بعد از ٹیکس آمدن 1.45 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ سال 2020 کے اسی عرصہ کیلئے کمپنی کا خالص منافع 82 کروڑ 70 لاکھ روپے رہا تھا۔

اس طرح سال 2020ء کے مقابلہ میں سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں یونی لیور پاکستان فوڈز کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 62 کروڑ 30 لاکھ روپے یعنی 75 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here