مختلف وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پانچ کھرب 65 ارب سے زائد فنڈز جاری

وفاقی حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال کیلئے چھ کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں

277
گزارش هفته 19 سال 2020

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک پانچ کھرب 65 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔

حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال کے لئے چھ کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ایرا کیلئے ایک ارب 20 کروڑ روپے، گلگت بلتستان کیلئے 13 ارب 66 کروڑ 91 لاکھ روپے، آزاد کشمیر بلاک کیلئے 23 ارب 39 کروڑ 72 لاکھ روپے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی  کیلئے ایک کھرب 15 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسری بیوشن اتھارٹی (پیپکو) کیلئے 49 ارب 79 کروڑ 18 لاکھ روپے، آبی وسائل ڈویژن کیلئے 70 ارب 61 کروڑ روپے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے دو ارب 48 کروڑ روپے، ریونیو ڈویژن کیلئے 8 ارب 96 کروڑ 46 لاکھ روپے، ریلویز ڈویژن کیلئے 16 ارب 47 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہوئے۔

تخفیف غربت ڈویژن کیلئے 10 کروڑ 80 لاکھ، پلاننگ کمیشن کیلئے 24 ارب 68 کروڑ 84 لاکھ ، پٹرولیم ڈویژن کیلئے ایک ارب 68 کروڑ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کیلئے 32 کروڑ 37 لاکھ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کیلئے 15 کروڑ 57 لاکھ روپے، صحت ڈویژن کیلئے 12 ارب 70 کروڑ 91 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے 8 ارب 71 کروڑ، نارکوٹکس ڈویژن کنٹرول کیلئے چار کروڑ 13 لاکھ، بحری امور ڈویژن کیلئے 4 ارب 54 کروڑ 82 لاکھ، لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کیلئے دو ارب 36 کروڑ 26 لاکھ، امور کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن کیلئے 10 ارب 72 کروڑ 78 لاکھ  روپے کے فنڈز جاری ہوئے۔

اسی طرح داخلہ ڈویژن کیلئے 11 ارب 80 کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے 42 کروڑ 8 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور  ٹیلی کام ڈویژن کیلئے پانچ ارب 42 کروڑ 55 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کیلئے 20 کروڑ 54 لاکھ، صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے ایک ارب 11 کروڑ 92 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کیلئے 20 کروڑ 8 لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہوئے۔

اعدادوشمار کے مطابق ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے 6 ارب 98 کروڑ 95 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 22 ارب 49 کروڑ، خارجہ امور ڈویژن ایک کروڑ 3 لاکھ، فنانس ڈویژن کیلئے 78 ارب 84 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے 8 ارب 63 کروڑ 94 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 23 کروڑ 81 لاکھ، دفاعی پیداوار ڈویژن کیلئے ایک ارب 26 کروڑ 33 لاکھ، دفاع ڈویژن کیلئے 39 کروڑ 66 لاکھ کے فنڈز جاری کیے گئے۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق مواصلات ڈویژن کیلئے 20 کروڑ 38 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 6 ارب، کابینہ ڈویژن کیلئے 24 ارب 14 کروڑ ، سرمایہ کاری بورڈ کیلئے 6 کروڑ 40 لاکھ ، ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 56 کروڑ 62 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here