آسٹرا زینیکا کو کورونا ویکسین کی فروخت سے 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر آمدن

581

لندن: برطانوی فارما سوٹیکل کمپنی آسٹرا زینیکا کی کورونا وائرس ویکسین کا پہلی سہ ماہی کے دوران فروخت کا حجم 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے آسٹرا زینیکا کے حوالے سے بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تیار ہونے والی کورونا وائرس ویکسین کی جنوری سے مارچ کے عرصے میں کل چھ کروڑ 80 لاکھ خوراکیں فروخت ہوئیں جن کا مالیاتی حجم 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر (22 کروڑ 70 لاکھ یورو) رہا۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سہ ماہی کے دوران اس کی 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ویکسین یورپی یونین، چار کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کی ویکسین ابھرتی ہوئی معیشتوں اور 80 لاکھ ڈالر کی باقی ممالک اور خطوں کو فروخت کی گئی۔

رواں سہ ماہی کے دوران کمپنی کا مجموعی خالص منافع سالانہ بنیاد پر ڈبل ہو کر ایک اب 56 کروڑ ڈالر رہا جبکہ آمدن سات 32 کروڑ ڈالر رہی جو سال 2020ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے، اس کی وجہ کمپنی کی کینسر کی ادویات کی فروخت کا بڑھنا بھی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹرا زینیکا کی ویکسین کے بارے میں یورپ میں بلڈ کلاٹنگ کی شکایات سامنے آنے پر کئی ممالک میں اس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی جس کے بعد یورپی اور امریکی ڈرگ ریگولیٹری اداروں نے ویکسین کی دوبارہ جانچ کے بعد اسے استعمال کیلئے محفوظ قرار دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here