سول ایوی ایشن اتھارٹی عالمی تنظیم کے سیکورٹی آڈٹ میں دوسری بار کامیاب

696

اسلام آباد: انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کی طرف سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کا آڈٹ کیا گیا۔

گزشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ کا انعقاد عالمی سیکورٹی آڈٹ پروگرام (یو ایس اے پی) کی طرف سے کیا گیا جس کا بنیادی مقصد سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کے ریگولیٹری کے معیار کی مسلسل نگرانی کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

جعلی لائسنس سکینڈل، ایک پائلٹ، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پانچ افسر گرفتار

سول ایوی ایشن کا پائلٹوں کو لائسنس جاری کرنے کیلئے برطانوی طرز کا سسٹم لانے کا فیصلہ

رواں سال کیا گیا آڈٹ اگست 2019ء میں کئے گئے آڈٹ کا تسلسل تھا جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا گیا تھا تاہم کورونا کے پیش نظریہ آڈٹ کینیڈا کے شہر مونٹریال سے آن لائن کیا گیا۔

رواں سال مارچ میں ہونے والے آن لائن آڈٹ میں بھی سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا گیا اور آن لائن آڈٹ کے دائرہ کار میں (پروٹو کول سوالات) کو اطمینان بخش طریقے سے حل کر لیا گیا۔

آئی سی اے او کی طرف سے کئے گئے آڈٹ 2021ء میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی، ایئر پورٹس اور ہیڈ کوارٹرز میں سیکورٹی اقدامات کے معیار کو سراہا گیا ہے۔

اس آڈٹ کے نتیجے میں آئی سی اے او نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی قیادت کی پیشہ وارانہ ذہانت کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی آئندہ بھی بہترین معیار کو حاصل کرنے کیلئے اپنی تمام تر کوشش کرتی رہے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here